۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
شیعہ مسلم ایپ

حوزہ/ مرحوم کی تصنیف کردہ "تفسیر الکوثر فی تفسیر القرآن" شیعہ مسلم ایپ کی زینت ہے جس سے لاکھوں تشنگان قرآن فیضیاب ہو رہے ہیں اور ہوتے رہیں گے، دس جلدوں پر مشتمل یہ تفسیر اردو زبان افراد کے لئے ایک معتبر تفسیر کا درجہ رکھتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی کی رحلت جانسوز پر شیعہ مسلم ایپ ٹیم نے ایک تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انا للہ و انا الیہ راجعون

إِذَا مَاتَ الْعَالِمُ ثُلِمَ فِي الْإِسْلَامِ ثُلْمَةٌ لَا يَسُدُّهَا شَيْءٌ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ

برصغیر ہند و پاک کے بزرگ عالم دین، محسن قوم و ملت، مفسر قرآن آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی اعلیٰ اللہ مقامہ کی رحلت نے تمام عاشقان قرآن و اہلبیت علیہم السلام کے دلوں کو مغموم کر دیا۔

مرحوم کی تصنیف کردہ "تفسیر الکوثر فی تفسیر القرآن" شیعہ مسلم ایپ کی زینت ہے جس سے لاکھوں تشنگان قرآن فیضیاب ہو رہے ہیں اور ہوتے رہیں گے، دس جلدوں پر مشتمل یہ تفسیر اردو زبان افراد کے لئے ایک معتبر تفسیر کا درجہ رکھتی ہے۔

شیعہ مسلم ایپ کی ٹیم اس عظیم فقدان پر تمام عالم اسلام، پاکستانی عوام، مرحوم کے اہل خانہ بالخصوص علامہ شیخ انور نجفی، علامہ شیخ اسحاق نجفی، جملہ لواحقین و شاگردان کی خدمت تعزیت پیش کرتی ہے۔

والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

شیعہ مسلم ایپ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .